• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کل فریقین نے فیس سیونگ کی، قمر زمان کائرہ

پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما قمر زمان کائرہ نے کل پارلیمان کی کارروائی کو فریقین کی فیس سیونگ قرار دے دیا۔

جیونیوز کے پروگرام ’جیو پاکستان‘ میں اظہار خیال کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ نےسوال اٹھایا کہ اسمبلی میں قراداد آگئی اور پاس بھی ہوگئی کیا اس سے معاملہ سلجھے گا؟

انہوں نے کہا کہ کل کی پارلیمان کی کارروائی سے دونوں فریقین حکومت اور ٹی ایل پی نے فیس سیونگ کی ہے۔

پی پی رہنما نے مزید کہا کہ جب تک حکومت ناموس رسالت صلی اللّٰہ علیہ وسلم سے متعلق قرارداد اون نہیں کرتی اس کی کوئی حیثیت نہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ ہم ایسی کسی کارروائی کا حصہ نہیں بنیں گے، جس میں پارلیمنٹ اسٹیمپ کے طور پر استعمال ہو۔

قمر زمان کائرہ نے یہ بھی کہا کہ ماضی میں حکومتوں نے قومی ایشوز پر اعتماد میں لیتی تھیں، موجودہ حکومت نے سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں نہیں لیا۔

تازہ ترین