• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سکینہ سموں، شہریار منور اور اسد صدیقی کی معترف

پاکستانی اداکارہ، پروڈیوسر اور ڈائریکٹر سکینہ سموں اداکار شہریار منور اور اسد صدیقی کی معترف نکلیں۔ 

انھوں نے سوشل میڈیا پر اپنی ان دونوں اسٹارز کے ہمراہ ایک تصویر شیئر کی۔ 

تصویر شیئر کرتے ہوئے سکینہ نے لکھا کہ ان دونوں کے بارے میں جو چیز مجھے سب سے اچھی لگتی ہے وہ ان کی اپنے کام کے لیے عزت اور پیار ہے۔ 

سکینہ سموں نے مزید لکھا کہ اگر آپ اپنے کام سے پیار کریں گے تو وہ کبھی غلط نہیں ہوسکتا۔ 

انھوں نے کہا کہ اپنے اس پیار پر بھروسہ کریں، اس پیار کے ساتھ آپ دوسروں کے لیے بھی راستہ بنائیں گے۔ 

خیال رہے کہ شہریار منور، اسد صدیقی اور ہمیمہ ملک سکینہ سمو کی فلم میں ایک ساتھ نظر آئیں گے۔ 


تازہ ترین