• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ میں کورونا کے 885 نئے مریضوں کی تشخیص، 3 انتقال کرگئے، وزیراعلیٰ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 12881 نمونوں کی جانچ کی گئی۔ جس کے نتیجے میں مزید 885 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

انھوں نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 3 اموات رپورٹ ہوئیں۔ اس طرح صوبے میں اموات کی مجموعی تعداد 4562 ہوچکی ہے۔

وزیراعلیٰ نے بتایا کہ آج مزید 246 مریض صحتیاب ہوئے ہیں، اس طرح صحتیاب افراد کی مجموعی تعداد 261298 ہوچکی ہے۔ اب تک 3511838 نمونوں کی جانچ کی جاچکی۔ جس کے دوران 275080 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ اس وقت 9220 مریض زیر علاج ہیں۔ جن میں سے 8780 گھروں پر، 9 آئسولیشن سینٹرز میں اور431 مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ جبکہ 397 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔ اس کے علاوہ 47 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ صوبے کے 885 نئے کیسز میں سے 388 کا تعلق کراچی سے ہے۔ جن میں ضلع شرقی 216، ضلع جنوبی 76، ضلع وسطی 43، ضلع غربی 31، ملیر 12 اور کورنگی میں 10 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔


صوبے کے دیگر اضلاع میں حیدرآباد 163، سکھر 31، قمبر 23، مٹیاری 18، بدین اور گھوٹکی 16۔16، ٹھٹھہ 15، دادو، سجاول اور جامشورو میں 14۔14 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

خیرپور، شہید بے نظیر آباد اور نوشہروفیروز 12۔12، جیکب آباد 10، ٹنڈو محمد خان 9، عمرکوٹ 8، لاڑکانہ 7، میرپور خاص 4، سانگھڑ اور شکارپور سے1۔1 کیس سامنے آبم ہے۔

تازہ ترین