• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ میں 3 لاکھ 59 ہزار 206 افراد کو کورونا ویکسین لگادی گئیں

کراچی (این این آئی) سندھ میں 3؍ لاکھ 59؍ ہزار 206سےزائد ویکسین ہیلتھ کیئر ورکرز اور عام افراد کو لگا دی گئیں۔ ترجمان محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ ایک لاکھ 19 ہزار 603 ؍ سے زائد معمر افراد کو سائینو فارم کا پہلا ڈوز دیا جا چکا ہے،36؍ ہزار 769سےزائد معمر افراد کو سائینو فارم کا دوسرا ڈوز دیا جاچکا ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ ایک لاکھ 21؍ ہزار249سے زائد ہیلتھ کیئر ورکرز کو سائینو فارم کا پہلا ڈوز دیا جاچکا ہے۔ ترجمان کے مطابق 81؍ ہزار590؍ سے زائد ہیلتھ کیئر ورکرز کو سائینو فارم کا دوسرا ڈوز دیا جا چکا ہے، صوبے بھر میں اب تک 5؍ ہزار 588؍ افراد کو سنگل ڈوز کین سائینو بائیو لگائی جاچکی ہے۔

تازہ ترین