یورپ اور بھارت کے درمیان 8 مئی کو منعقد ہونے والی ای یو-انڈیا لیڈرز میٹنگ اب آن لائن ہوگی۔
اس بات کا فیصلہ بھارت میں بڑھتے ہوئے کورونا کیسز کے تناظر میں کیا گیا ہے۔ یورپین ذرائع ابلاغ میں چھپنے والی اس خبر کی تصدیق بھارتی وزارت خارجہ نے بھی کردی ہے۔
ذرائع ابلاغ کے مطابق اس بارے میں پوچھے گئے مسلسل سوالات کے بعد بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ایک بیان جاری کیا ہے۔ جس کے مطابق کوویڈ 19 کی صورتحال کے پیش نظر یورپ اور پرتگالی قیادت کی مشاورت سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ 8 مئی 2021 کو ہونے والا اجلاس ورچوئل منعقد کیا جائے۔
یاد رہے کہ دونوں حصوں کی قیادت پر مشتمل مذکورہ اجلاس پرتگال کے شہر پورٹو میں پہلے فزیکلی منعقد ہونا تھا۔ اب یہ آن لائن ہوگا۔