• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیف علی خان پر حملہ کرنے والے شخص کا تعلق کس ملک سے ہے؟

تصویر بشکریہ بھارتی میڈیا
تصویر بشکریہ بھارتی میڈیا

بالی ووڈ اسٹار سیف علی خان پر حملہ کرنے والے شخص کے حوالے سے متضاد اطلاعات سامنے آنے کا سلسلہ جاری ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق حراست میں لیا گیا شخص مختلف ناموں سے اپنی اصل شناخت چھپانے کی کوشش کرتا رہا۔

اب ممبئی پولیس نے حراست میں لیے گئے شخص کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ وہ بنگلادیشی شہری ہوسکتا ہے۔ زیرِ حراست 30 سالہ شخص کا نام شریف الاسلام شہزاد بتایا جارہا ہے جو بھارت میں غیر قانونی طور پر داخل ہوا تھا۔

ممبئی پولیس کے مطابق حملہ آور غیر قانونی طور پر بنگلادیش سے بھارت میں داخل ہوا تھا، حملہ آور 6 ماہ پہلے ممبئی آیا، وہ ایک ہاؤس کیپنگ ایجنسی میں کام کرتا تھا۔

ممبئی پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے وجے داس، بیجوئے داس، محمد الیاس وغیرہ جیسے متعدد ناموں کا استعمال کیا، ملزم ڈکیتی کے لیے اداکار سیف علی خان کے گھر داخل ہوا تھا۔

ڈپٹی کمشنر پولیس ڈکشٹ گڈام کا کہنا ہے حراست میں لیا گیا شخص سیف علی خان کے گھر بدھ کی رات ہونے والی واردات کا ملزم ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ اس کا نام شریف الاسلام شہزاد ہے، اس نے کوئی ہندوستانی دستاویز نہیں دکھائیں، یہ ممکنہ طور پر بنگلادیشی شہری ہو سکتا ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید