• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سوئیٹ ہوم اسلام آباد کی طرز پر ایک مثالی ادارہ کوئٹہ میں بھی قائم کرنا چاہتے ہیں: سرفراز بگٹی

وزیرِ اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی ــــ فائل فوٹو
وزیرِ اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی ــــ فائل فوٹو

بلوچستان کے وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ وہ سوئیٹ ہوم اسلام آباد کی طرز پر ایک مثالی ادارہ کوئٹہ میں میں بھی قائم کرنا چاہتے ہیں۔

کوئٹہ میں وزیراعلیٰ ہاؤس سے جاری ہونے والے اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی سے سوئیٹ ہوم اسلام آباد کے بچوں کی ملاقات ہوئی ہے۔

سوئیٹ ہوم اسلام آباد کے بچوں نے وزیراعلیٰ بلوچستان کی دعوت پر کوئٹہ کا دورہ کیا ہے۔

ملاقات کے دوران وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ سوئیٹ ہوم جیسے ادارے ہمارے معاشرے کی روشن امید ہیں۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ وہ سوئیٹ ہوم جیسا ایک ادارہ کوئٹہ میں بھی قائم کرنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے سوئیٹ ہوم کے بچوں کے حوصلے کو سراہا، بچوں کے ساتھ کھانا کھایا اورتحائف بھی دیے۔

سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ بلوچستان حکومت سوئیٹ ہوم کے بچوں کی کفالت کے لیے ہر ممکن تعاون کے لیے تیار ہے۔

قومی خبریں سے مزید