• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جہاں دھماکا ہوا، وہ کوئٹہ کا محفوظ ترین علاقہ ہے، شیخ رشید

وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ یہ کوئٹہ کا ایک محفوظ ترین علاقہ ہے، غیر ملکی بھی اسی ہوٹل میں ٹھہرتے ہیں۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ایک گاڑی کس طرح ہوٹل کی پارکنگ میں داخل ہوئی، سیکورٹی کی کسی قسم کی بریچ ہوئی تب ہی گاڑی اندر پہنچی۔ دھماکا خیز مواد گاڑی میں موجود تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملک دشمن عناصر ملک کا امن تباہ کرنا چاہتے ہیں، دہشتگرد اپنے انجام کو پہنچیں گے۔

وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ بھارت پاکستان میں امن نہیں چاہتا۔ بھارت کی ساری کوششیں ناکام ہوں گی۔

دوسری جانب وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا کہ دہشت گردی سے بلوچستان کی ترقی روکنے کی کوشش کرنے والوں کو شکست ہو گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز کوئٹہ کے زرغون روڈ پر مقامی ہوٹل کی پارکنگ میں ہونے والے دھماکے میں 4 افراد جاں بحق اور 11 زخمی ہوئے ہیں۔

پولیس کا کہنا تھا کہ دھماکہ خیز مواد ایک گاڑی میں نصب کیا گیا تھا، دھماکے سے ہوٹل کی پارکنگ میں کھڑی متعدد گاڑیاں تباہ ہوگئیں۔

تازہ ترین