• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شوگر ایڈوائزی بورڈ کو وزارت صنعت سے منتقل کرنے کی خسرو بختیار کی درخواست منظور

اسلام آ باد ( نمائندہ جنگ) وزیر اعظم عمران خان نے وزیر صنعت و پیداوارمخدوم خسرو جہانگیر کی یہ درخواست منظور کرلی ہے کہ شوگر ایڈوائزری بورڈ کو وزارت صنعت وپیداوار سےکسی اور وزارت کو ٹرانسفر کر دیا جا ئے۔ وزیر اعظم کے سیکرٹری محمد اعظم خان نے سیکرٹری وزارت صنعت وپیداوار کو ایک خط میں کہا ہے کہ شوگر ایڈ وائرزری بورڈ کی کسی دوسری موزوں وزارت کو منتقلی کیلئے ایک سمری وزیر اعظم کوبھیجی جا ئے۔یاد رہے کہ وزیر صنعت و پیداوار مخدوم خسرو بختیار نے وزیر اعظم کے نام خط میں لکھا تھا کہ کسی بھی تنازعہ اور مفادات کے ٹکرائو سے بچنے کیلئے شوگر ایڈ وائزری بورڈ کو وزارت صنعت وپیداوار سے کسی اور وزارت کو منتقل کر دیا جا ئے۔

تازہ ترین