• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آسٹریا میں مئی کے وسط تک تجارتی مراکز کھل جائیں گے

ویانا(اکرم باجوہ)آسٹرین وزیراعظم سبسٹین کرزنے کہا ہے کہ مئی کے وسط تک تجارت ، ریسٹورنٹ اور سیاحت کو دوبارہ کھول دیا جائے گا، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمیں معمولات زندگی کی طرف ایک اور قدم بڑھانے کی ضرورت ہے۔ویانا کے میئر مائیکل لڈوگ اور ماہرین نے وزیر اعظم کے بیان کا خیر مقدم کیا ہے ۔وزیر اعظم نے کہا کہ صارفین خریداری کیلئے بغیر ٹیسٹ کے بھی دکانوں پر جاسکتے ہیں۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ٹیسٹوں پر تنقید صرف ایف پی او کی طرف سے سامنے آئی ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ تمام کاروبار بھی بغیر کسی داخلہ ٹیسٹ کے ایک بار پھر کھول سکتے ہیں۔ وہ یہ فرض کر رہا ہے کہ ویانا اور لوئر آسٹریا مئی کے شروع میں دیگر سات وفاقی ریاستوں کی طرح اسی سطح پر ہوں گے جہاں تجارت اور اسکول پہلے ہی کھلے ہیں۔وزیراعظم کے اس اعلان سے تجارتی ادارے بہت خوش ہیں ۔ ٹریڈ ایسوسی ایشن کے مطابق دکانیں کورونا پھلانے کے مقامات نہیں ہیں آگر خریداری حفاظتی تدابیر کے ساتھ کی جائے تو ہم بہت محفوظ ہیں۔ تجارت کو معمول پر لانے اور کھولنے کے لیے کمیشن اس پر فی الحال کام کر رہا ہے کہ آخر کار کورونا معاملات کب معمول پر آئیں گے۔ کرز کے مطابق تجارتی مراکز کھولنے کے منصوبے کی تفصیلات اس ہفتے کے آخر میں دستیاب ہونگی۔ وزیراعظم نے مختصر مدت کے کام کرنے کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ جب تجارتی مراکز اور دکانیں کھل جاتی ہیں تو قلیل وقتی مدت کام کرنا کے مسائل کوبھی آہستہ آہستہ کم کیا جاسکتا ہے۔
تازہ ترین