• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فواد چوہدری کا ڈرامہ اور فلم سازوں کیلئے 5 کروڑ روپے تک قرض کا اعلان

فواد چوہدری کا ڈرامہ اور فلم سازوں کیلئے 5 کروڑ روپے تک قرض کا اعلان 


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیرفواد چوہدری نے نوجوان ڈرامہ اور فلم سازوں کو کامیاب جوان پروگرام سے 5 کروڑ روپے تک قرضے دینے کا اعلان کیا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپروفاقی وزیربرائے اطلات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پرنٹ اورٹی وی میڈیا سے وابستہ صحافیوں کیلئے وزیر اعظم ہاؤسنگ پروجیکٹ سے ذاتی گھر اور صحت کارڈ کی سہولت دیں گے، تنخواہوں کی ادائیگی لازمی کرنے کیلئے قانون سازی اور انشورنس لارہے ہیں، پریس کلب کو سہولتیں دینا بھی میری پالیسی ہوگی۔ ڈیجیٹل میڈیا کومکمل سپورٹ دیں گے۔فواد چوہدری نے کہا کہ فلم اورڈرامہ کا احیا پہلی ترجیح ہے، سرسید احمد خان اور ٹیپو سلطان کی زندگیوں پر عالمی سطح کی پروڈکشن پر کام شروع کیا جارہا ہے، نوجوان ڈرامہ اور فلم سازوں کو کامیاب جوان پروگرام سے پانچ کروڑ روپے تک قرضے کی سہولت دیں گے۔ وزارت اطلاعات میں اصلاحات کا جو سلسلہ 2018 میں شروع کیا تھا اسے وہیں سے دوبارہ شروع کیا جا رہا ہے،سرکاری ٹی وی نیوز کو HD کرنے کا منصوبہ جو 2019 سے التواء میں تھا یکم جون تک مکمل کرنے کی ڈیڈ لائین دی ہے انشاللہ یکم جون سے سرکاری ٹی وی نیوز مکمل HD پر چلاجائیگا، اسی سال سرکاری ٹی وی اسپورٹس بھی HD کریں گے۔

تازہ ترین