• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ نے نواز شریف کی حوالگی کا مثبت جواب نہیں دیا‘شاہد خاقان کے رویے سے نہیں لگتا وہ وزیراعظم رہے ہیں‘ شیخ رشید

اسلام آباد(ایجنسیاں)وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ برطانوی ہائی کمشنر سے ملاقات کے دوران نواز شریف کو ڈی پورٹ کرنے اور ان کا نام ریڈلسٹ میں شامل کرنے کی بات کی ہےتاہم کوئی مثبت جواب نہیں ملا‘شاہد خاقان نے پارلیمنٹ میں غلط الفاظ استعمال کئے ‘ان کے رویے سے لگتانہیں کہ وہ وزیراعظم رہے ہیں ۔ وہ بدھ کو وزارت داخلہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے ۔شیخ رشید نے کہاکہ برطانوی ہائی کمشنر کے ساتھ نوازشریف کی حوالگی پرتفصیلی بات چیت ہوئی اور ہم نے کہا کہ انہیں ڈی پورٹ کیا جائے کیوں کہ وہ یہاں مختلف کیسز میں مطلوب ہیں تاہم برطانوی حکام نے کہا کہ مجرمان کی حوالگی کے قانون کے تحت رابطہ کریں جس کے تحت حکومت سے حکومت کی سطح پر بات ہوگی تاہم انہوں نے کوئی مثبت جواب نہیں دیا ۔ برطانوی ہائی کمشنر نے کہاکہ نوازشریف کی حوالگی کیلئے درخواست دیں۔حکومت نوازشریف کو ڈی پورٹ کرانے کیلئے برطانیہ کو درخواست دے گی ۔

تازہ ترین