• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیکرٹری ہاؤسنگ لیاقت علی چٹھہ کا تونسہ کی مختلف یونین کونسلزکا دورہ

ملتان (سٹاف رپورٹر ) سیکرٹری ہاؤسنگ لیاقت علی چٹھہ نےتونسہ کی مختلف یونین کونسلزکا دورہ کیا ،اس موقع پر سپیشل سیکرٹری احمد مجتحاب بھی مو جو د تھے۔ 700 سےزائد سٹریٹ لائیٹس میں ناقص اور غیر معیاری مٹیریل کے استعمال پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ریزیڈنٹ انجینئر شکیل مہرانی کو موقع پر برطرف کر دیا۔سییکرٹری ہاؤ سنگ نے ٹف ٹایلز سیوریج اور صاف پانی کی سکیموں کا بھی جائزہ لیا۔انہوں نے اس موقع پر کہا کہ تونسہ میں جاری سٹریٹ لائیٹس منصوبہ میں سات سو زائد لائیٹس میں نا مکمل اور ناقص مٹیریل استعمال کیا جا رہا تھا جس کو فوری طور پر ایکشن لیتے ہوئے تبدیل کرنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔ اُنھوں نے مزید کہا کہ تونسہ میں جاری سیوریج کے منصوبوں اور صاف پانی کی سکیموں کو شفاف انداز میں مکمل کیا جائے ۔اور جلد از جلد پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا۔ اس موقع پر پی ایچ ای کے سی او، ایس ای،ایکیسن اور دیگر متعلقہ آفیسران بھی موجود تھے۔
تازہ ترین