زیادتی کے ملزم کا ڈی این اے ٹیسٹ نہ کروانے پر ڈی پی او مظفرگڑھ عدالت طلب
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زیادتی کے ملزم کا ڈی این اے ٹیسٹ نہ کروانے پر ڈی پی او مظفرگڑھ عدالت طلب

ملتان(سٹاف رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ ملتان بینچ کے جج جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر نے زیادتی کے مقدمہ میں ملوث ملزم کا عدالتی حکم کے باوجود ڈی این اے ٹیسٹ نہ کرانے پر ڈی پی او مظفرگڑھ کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کرتے ہوئے 28اپریل کو طلب کرلیا ہے۔ قبل ازیں عدالت عالیہ نے پیٹشنر محمد طارق کی دائر درخواست پر 3 فروری کو حکم جاری کرتے ہوئے 15 روز میں پیٹشنر کا معاملہ حل کرنے کا حکم دیا تھا۔
ملتان سے مزید