لاہور، جائیداد کے تنازع پر بیٹے نے باپ کی پسلیاں توڑ دیں
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور، جائیداد کے تنازع پر بیٹے نے باپ کی پسلیاں توڑ دیں

لاہور کے علاقے ہڈیارہ میں جائیداد کے تنازع پر بیٹے نے تشدد کرکے اپنے باپ کی پسلیاں توڑ دیں، پولیس نے ملزم اور اس کے کزن کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق ملزم احمد نے 2ماموؤں خادم اور حاکم اور ماموں زاد کزن ہاشم سے مل کر  اپنے باپ محمد صدیق کو تشدد کا نشانہ بنایا،جس سے اس کی پسلیاں ٹوٹ گئیں۔

 ملزم موقع سے فرار ہو گئے، محلے داروں کی اطلاع پر پولیس نے زخمی صدیق کو اسپتال پہنچایا اور اس کے بیان پر مقدمہ درج کرکےملزم احمد اور اس کے کزن ہاشم کو گرفتار کر لیا ۔

قومی خبریں سے مزید