حسن حیات اہلیہ کے امریکا جانے پر جذباتی ہوگئے
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حسن حیات اہلیہ کے امریکا جانے پر جذباتی ہوگئے

گزشتہ سال اداکارہ سعدیہ غفار کے ساتھ رشتۂ ازدواج میں منسلک ہونے والے اداکار حسن حیات اہلیہ کے امریکا جانے پر جذباتی ہوگئے۔

حسن حیات نے اپنے انسٹاگرام پر سعدیہ غفار کے ہمراہ لی گئی حالیہ تصویر شیئر کی جس میں وہ ایئرپورٹ پر موجود ہیں اور اداکارہ امریکا جانے کے لیے روانہ ہورہی ہیں۔


اداکار نے اپنی پوسٹ کو ایک جذباتی کیپشن دیتے ہوئے اہلیہ سے مخاطب ہوکر لکھا کہ ’جس وقت میں یہ سب لکھ رہا ہوں، تم اس وقت زمین سے ہزاروں فٹ بلندی پر اور سمندروں کو عبور کرتے ہوئے امریکا جا رہی ہو لیکن پھر بھی، میں آپ کو اپنے قریب محسوس کررہا ہوں۔‘

حسن حیات نے لکھا کہ ’یہ میری زندگی کا اب تک کا سب سے مشکل الوداع کہنے کا تجربہ ہے کیونکہ میں نے کبھی آپ کو اس طرح سے گُڈ بائے نہیں کہا۔‘

اُنہوں نے کہا کہ ’میرا وعدہ ہے کہ ہم بہت جلد دوبارہ ملاقات کریں گے۔‘

حسن حیات نے اہلیہ سے اظہارِ محبت کرتے ہوئے مزید لکھا کہ ’آپ کا سفر محفوظ اور خوبصورت ہو۔‘

واضح رہے کہ سعدیہ غفار کے ہاں جلد ننھے مہمان کی آمد متوقع ہے، یہی وجہ ہے کہ حسن حیات اس گھڑی میں اپنی اہلیہ سے جُدا ہونے پر افسردہ ہیں۔

گزشتہ سال فروری کے آغاز میں سعدیہ غفار اور حسن حیات کی منگنی ہوئی تھی اور اسی ماہ کے آخر میں دونوں نے شادی کا فیصلہ کیا تھا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید