• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعدیہ غفار کے ہاں جلد ننھے مہمان کی آمد متوقع

گزشتہ سال اداکار حسن حیات کے ساتھ رشتۂ ازدواج میں منسلک ہونے والی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ سعدیہ غفار کے ہاں جلد ننھے مہمان کی آمد متوقع ہے۔

اس ضمن میں اداکارہ صبور علی نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر سعدیہ غفار کے ہمراہ اپنی کچھ تصویریں شیئر کیں۔


صبور علی نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں اپنے جذبات بیان کرتے ہوئے لکھا کہ ’چھوٹو سے ملنے اور اس کے ساتھ محبت کے سب سے قیمتی لمحات کو بانٹنے کا انتظار نہیں کرسکتی۔‘

اداکارہ نے لکھا کہ ’میں ایک سب سے اچھی اور پسندیدہ خالہ بننے جارہی ہوں۔‘

صبور علی کی پوسٹ پر شوبز فنکاروں کی بڑی تعداد سعدیہ غفار کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کررہی ہے جبکہ صارفین بھی شوبز انڈسٹری کی اس جوڑی کو مبارکباد دے رہے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال فروری کے آغاز میں سعدیہ غفار اور حسن حیات کی منگنی ہوئی تھی اور اسی ماہ کے آخر میں دونوں نے شادی کا فیصلہ کیا تھا۔

تازہ ترین