• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاق نے سندھ کو ’سائنوفارم‘ کی کتنی خوراکیں دیں؟

ترجمان محکمہ صحت سندھ کا کہنا ہے کہ وفاق سے سندھ کو اب تک سائینو فارم کی 5 لاکھ 62 ہزار ڈوز موصول ہوچکی ہیں۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ 2 لاکھ 47 ہزار 326 ہیلتھ کیئر اور عام افراد کو سائینو فارم کی پہلی ڈوز لگائی جاچکی ہے، 1 لاکھ 30 ہزار 279 افراد کو سائینو فارم کی دوسری ڈوز مہیا کی جاچکی ہے۔

محکمہ صحت سندھ کے ترجمان کے مطابق اب تک کل 3لاکھ 77 ہزار 605 ڈوزز سائینو فارم کی استعمال ہوچکی ہیں، وفاق سے سندھ کو اب تک کین سائینو بائیو کی 11 ہزار ڈوزز موصول ہوئی ہیں۔

ترجمان کے مطابق اب تک 9 ہزار 498 افراد کو کین سائینو بائیو لگائی جاچکی ہے۔

تازہ ترین