پی پی 84 خوشاب کےضمنی انتخاب میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کے 2 ملازمین کے خلاف انضباطی کارروائی کا حکم دے دیا۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان کے اعلامیئے میں کہا گیا ہے کہ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کے 2 ملازمین نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی۔
اعلامیئے کے مطابق چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن کو نوٹس جاری کر دیا گیا۔
اعلامیئے میں کہا گیا ہے کہ دونوں ملازمین پی ٹی آئی امیدوار علی حسین خان کی انتخابی مہم میں شامل تھے۔
الیکشن کمیشن کے اعلامیئے میں کہا گیا ہے کہ دونوں ملازمین میں عبدا لرؤف جسراء اور عبد اللّٰہ بنجی شامل ہیں۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ہدایت کی ہے کہ متعلقہ محکمہ 23 اپریل تک رپورٹ جمع کرائے، سرکاری ملازمین امیدواروں کی انتخابی مہم میں حصہ نہیں لے سکتے۔