الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے پیپلز پارٹی کے ایم این اے عبدالقادر پٹیل کو شوکاز نوٹس جاری کردیا۔
ای سی پی نے عبدالقادر پٹیل کو این اے 249 کے ضمنی الیکشن کی مہم میں حصہ لینے پر شوکاز نوٹس جاری کیا ہے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق کوئی بھی رکن اسمبلی انتخابی مہم میں حصہ نہیں لے سکتا ہے، لیکن اس کے باوجود پی پی کے عبدالقادر پٹیل نے این اے 249 بلدیہ کی انتخابی مہم چلائی۔
شوکاز نوٹس میں کہا گیا ہے کہ پی پی ایم این اے عبدالقادر پٹیل 2 روز میں ای سی پی کو جواب دیں۔