کورونا وائرس: عراق عالم عرب کا سب سے زیادہ متاثرہ ملک بن گیا
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا وائرس: عراق عالم عرب کا سب سے زیادہ متاثرہ ملک بن گیا

عراق کورونا وائرس کے حوالے سے عرب دنیا کا سب سے متاثرہ ملک بن گیا۔ بغداد سے عرب میڈیا کے مطابق عراق میں بدھ تک کورونا کیسز 10 لاکھ سے تجاوز کرگئے۔

عراقی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ملک میں کورونا کے باعث 15ہزار 98 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔


عراقی وزارت صحت نے مزید کہا کہ عراق میں ایک لاکھ 9ہزار 447 کورونا مریض زیر علاج ہے جبکہ عراق میں 2 لاکھ 74 ہزار 343 افراد کو کورونا ویکسین لگادی گئی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید