اداکار شکتی کپور کے بیٹے سدھانتھ کپور نے کہا ہے کہ فلم اسٹار کے بچوں کے لیے انڈسٹری میں داخل ہونا تو آسان ہوتا ہے لیکن خود کو منوانا اور انڈسٹری میں خود کو برقرار رکھنا خاصا مشکل ہوتا ہے۔
متعدد فلموں جن میں حسینہ پارکر، پلٹن اور بھوت دی ہاؤنٹڈ شپ میں اداکاری کے جوہر دکھانے والے سدھانتھ کپور اس وقت اپنا او ٹی ٹی دور انجوائے کررہے ہیں۔
انھوں نے بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کافی کام موجود ہے اور اچھے پروجیکٹس بنائے جارہے ہیں، تو ایک اداکار کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ ہائی وولٹیج ڈراموں کا حصہ رہے۔
کورونا وائرس کے پھیلائو میں اضافے سے قبل لکھنو میں گفتگو کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ ہیلو چارلی کی ریلیز کے بعد اب میں دوسرے ویب سیزن سے لطف اندوز ہورہا ہوں اس سیریز میں بوکل جیسے ڈرامے شامل ہیں، جو کہ ناظرین کو اچھی اسٹوری ٹیلنگ اور کونٹینٹ پر مبنی بھرپور تفریح فراہم کرے۔
سدھانتھ کپور نے کہا کہ وہ ہمیشہ سیٹ پر اپنے والد شکتی کپور اور آنٹی پدمنی کولہا پوری کے انداز میں شوٹس اٹینڈ کرتے ہیں۔
اپنے بچپن کے بارے میں انھوں نے کہا کہ دیگر فلمی ستاروں کے بچوں کی طرح انکی زندگی بھی فلموں کے اردگرد گزری۔ میں نے فلم سازی سیکھی۔ اپنے پہلے ایکٹنگ بریک سے قبل میں شوٹ آؤٹ واڈلا میں معاونت بھی کی۔