• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شردھا میرے لیے خدا کی جانب سے تحفہ ہے، شکتی کپور

بالی ووڈ کے سینیئر اداکار شکتی کپور کا کہنا ہے کہ انکی بیٹی شردھا کپور انکے لیے خدا کی جانب سے تحفہ ہے، اس برس شردھا کی سالگرہ ذرا بڑے پیمانے پر منائی جائے گی، انکا کہنا تھا کہ انکے پورے خاندان کے لوگ مالدیپ میں ہونگے۔

متعدد فلموں میں ولن اور مزاحیہ اداکاری کے حوالے سے مشہور شکتی کپور نے کہا کہ شردھا اپنی کزن پریانک شرما کی اداکارہ پدمنی کولہا پوری کے بیٹے سے ہونے والی شادی میں شرکت کررہی ہیں، شادی اور سالگرہ اہم موقع ہوتا ہے، سب ساتھ میں ہیں تو مزا آئیگا۔

شکتی کپور نے کہا کہ شردھا اپنے کام کو انجوائے کرتی ہے اور جب لوگ اسکی تعریف کرتے ہیں بہت خوش ہوتی ہے۔ بطور انسان اس سے بہتر کوئی نہیں ہوسکتا، مسکراتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ اس میں جو خصوصیات ہیں وہ مجھ میں بھی نہیں ہیں۔ اسکا دل سونے کا ہے وہ بہت سخی اور جانوروں سے محبت کرتی ہے۔

انھوں نے کہا کہ ایک کامیاب اداکارہ ہونے کے باوجود وہ آج بھی میرے مشورے سنتی اور زندگی کے اہم فیصلوں پر مجھ سے رائے لیتی ہے۔ 


مجھے یاد ہے اسکول میں پڑھنے کے دوران وہ اسٹیج پر پرفارم کرتی تھی اور میں سمجھتا تھا کہ وہ ایک ایکٹر بنے گی۔ لیکن وہ بہت ذہن طالبہ ہونے کی وجہ سے اعلیٰ تعلیم کے لیے امریکا گئی۔ 

سن 2010 میں ایک روز جب میں شوٹ سے واپس آیا تو مجھے پتہ چلا کہ اس نے تین پتی فلم سائن کیا ہے۔ شکتی کپور کا کہنا ہے کہ شرادھا چاہتی ہے اسے بطور سالگرہ گفٹ دینے کے لیے میں سگریٹ نوشی ترک کردوں۔

تازہ ترین