• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیا شردھا کپور بھی شادی کرنے والی ہیں؟ والد شکتی کا بیان سامنے آگیا

بالی ووڈ کے ابھرتے ہوئے اداکار ورون دھون کی شادی کے بعد اب اداکارہ شردھا کپور سے متعلق قیاس آرائیاں سامنے آرہی ہیں کہ وہ شادی کرنے والی ہیں۔ 

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکارہ کے والد شکتی کپور نے اس حوالے سے لب کشائی کردی۔ 

انھوں نے کہا کہ شردھا کپور اور روہن شریستھا بچپن کے دوست ہیں اور وہ نہیں جانتے کہ دونوں ایک دوسرے کے لیے سنجیدہ ہیں۔ 

میڈیا رپورٹس کے مطابق ورون دھون کی شادی کی سوشل میڈیا پر شیئر ہونے والی تصاویر پر شردھا کپور کے دوست روہن شریستھا نے ورون کو مبارکباد دی جس پر ورون نے روہن کو جواب دیا کہ ’امید ہے کہ آپ بھی تیار ہیں‘۔ 

میڈیا رپورٹس کے مطابق روہن شردھا کپور کے بوائے فرینڈ ہیں اور ورون کے اس میسج سے یہ امکان پیدا ہوگیا ہے کہ روہن ان ہی سے شادی کرنے والے ہیں۔ 


تاہم اس معاملے میں اب شکتی کپور کا بیان سامنے آگیا جہاں ایک انٹرویو میں شکتی نے بیٹی کی شادی کو لے کر ان قیاس آرائیوں پر لب کشائی کرتے ہوئے کہا ہے کہ انھیں کوئی اعتراض نہیں ہوگا کہ ان کی بیٹی کسے اپنا ہم سفر چن رہی ہے۔ 

اپنی لاعلمی کو انھوں نے اس طرح واضح کیا کہ ’مجھے نہیں معلوم کہ دونوں میں کیا رشتہ ہے، یا پھر دونوں ایک دوسرے کے لیے سنجیدہ ہیں؟

شکتی کپور کا کہنا تھا کہ وہ اپنی بیٹی شردھا کے فیصلوں میں ان کے ساتھ ہمیشہ کھڑے ہوں گے۔ 

بالی ووڈ کے اس ٹیلنٹڈ اداکار نے کہا کہ کپور خاندان اور شریستھا خاندان ایک دوسرے کے دوست ہیں، روہن بچپن سے گھر آرہا ہے، وہ ایک اچھا لڑکا ہے۔ 

انھوں نے یہ بھی کہا کہ شردھا نے تو انھیں کبھی نہیں بتایا کہ وہ دونوں شادی کرنے کا سوچ رہے ہیں، اسی وجہ سے میرے لیے دونوں ابھی دوست ہی ہیں۔ 

تازہ ترین