• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت کو ناگن ڈانس پر تنقید کا سامنا

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)گزشتہ کچھ دنوں سے پاکستان کے معروف ٹی وی اینکر، میزبان اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکنِ قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کو رمضان میں نشر کیے جانے والے ایک شو میں کیے گئےناگن ڈانس پر شدید تنقید کا سامنا ہے۔

چند روز قبل ان کےرمضان شو میں اعجاز اسلم اور نادیہ خان شریک ہوئے تھے اور اس دوران وہ سری دیوی بننے کی کوشش میں اس خطرناک ناگن ڈانس کرتے دکھائی دیے تھے جس نے شائقین کو ہکا بکا کر کے رکھ دیا تھا۔

ویڈیو میں وہ شو کے اسٹیج پر لیٹ کر عجیب و غریب انداز میں ناگن ڈانس کرتے نظر آئے تھے۔اس ویڈیو کے علاوہ پاکستان کی تیز ترین خاتون کا اعزاز حاصل کرنے والی ایتھیلیٹ نسیم حمید 17 اپریل کو عامر لیاقت کی افطار ٹرانسمیشن میں شریک ہوئیں۔

اس دوران عامر لیاقت اور نسیم حمید نے ریس لگائی اور وہ جیتنے کی خواہش میں تیزی سے گر پڑے تھے اور یہ ویڈیو بھی وائرل ہوئی تھی۔عامر لیاقت کو اپنی مذکورہ دونوں ویڈیوز پر شدید تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑا۔جس کے بعد گزشتہ روز عامر لیاقت نے اپنے شو میں اس حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میں نے اپنے آپ سے اور ادارے سے وعدہ کیا ہے کہ اب ناگِن ڈانس نہیں کروں گا۔

ان کا کہنا تھا کہ میں نے نسیم حمید کے ساتھ ریس لگائی، میں نے انہیں آدھا ہردایا تھا اور چیٹنگ کرنے کی کوشش میں، میں گر پڑا تھا۔ڈاکٹر عامر لیاقت نے مزید کہا کہ میں نے دیکھا لوگوں نے بہت سی میمز بنائیں، مجھے میمز بنانے والوں سے کبھی چِڑ نہیں ہوتی، آپ بنایا کریں، میں عوامی آدمی ہوں۔

تازہ ترین