• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب کے مختلف شہروں میں گرج چمک کے ساتھ بارش

پنجاب کے مختلف شہروں میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی، لاہور میں نوے کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔

آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی وجہ سے لیسکو ریجن میں 100 فیڈرز سے بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی۔

پاکپتن، گوجرانوالہ، منڈی بہاء الدین، جہلم اور سرگودھا سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔

ڈیرہ اسماعیل خان میں بارش کے ساتھ ژالہ باری ہوئی جبکہ آزاد کشمیر میں بارش سے فصلوں کو نقصان ہوا۔

تازہ ترین