• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انڈونیشیا: صدر کا لاپتہ آبدوز کی فوری تلاش کا حکم

انڈونیشیا کے صدر جوکو ویڈوڈو نے انڈونیشیئن نیوی و دیگر اداروں کو لاپتہ آبدوز کی تلاش کے لیے کوششیں تیز کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

انڈونیشیا کے صدر جوکو ویڈوڈو کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ لاپتہ ہونے والی آبدوز میں آکسیجن کا ذخیرہ ہفتے کی صبح تک کا ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ ہماری اوّلین ترجیح مذکورہ آبدوز میں سوار عملے کے 53 ارکان کی جان بچانا ہے۔


واضح رہے کہ انڈونیشیئن آبدوز عملے کے 53 ارکان سمیت بدھ کو مشقوں کے دوران لاپتہ ہوئی تھی۔

تازہ ترین