• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


انڈونیشین نیوی کا کہنا ہے کہ فوجی مشقوں کے دوران آ بدوز لاپتہ ہوگئی جس کی تلاش جاری ہے، آبدوز میں 53 افراد سوار تھے۔

انڈونیشیا کی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ طریقہ کار کے مطابق آبدوز کو ڈائیوکی اجازت دی، تاہم سمندر کی گہرائی میں جانے کے بعد آبدوز سے رابطہ منقطع ہوگیا۔

میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ آبدوز کی تلاش پر مامور ہیلی کاپٹر کو سمندر کی سطح پر تیل نظر آیا ہے، خیال کیا جارہا ہے کہ سطح پر موجود تیل لاپتہ آبدوز کا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ہوسکتا ہے تیل کا اخراج آبدوز کی باڈی کو نقصان پہنچنے کے بعد ہوا ہو۔

تازہ ترین