اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے سندھ پولیس پر منشیات کی فروخت اور اغوا خور ہونے کا الزام لگادیا۔
حیدر آباد میں میڈیا سے گفتگو حلیم عادل شیخ نے کہا کہ گزشتہ روز ٹنڈوالہ یار کے نوجوان کی لاش حوالات سے ملی ہے۔
انہوں نے کہا کہ افسوس اس واقعے کی اب تک ایف آئی آر نہیں کٹی، سندھ پولیس منشیات فروخت کرنے میں لگی ہوئی ہے۔
اپوزیشن لیڈر نے مزید کہا کہ سندھ پولیس اب اغوا خور پولیس بن چکی ہے۔
حلیم عادل شیخ نے یہ بھی کہا کہ ڈی آئی جی نے حکم دیا ہے کہ پی ٹی آئی کے لوگ احساس سینٹر آئیں تو انہیں بند کردو۔