پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے شعبہ زراعت کی تباہی پر تحریک انصاف حکومت پر کڑی تنقید کی۔
ایک بیان میں بلاول بھٹو نے کہا کہ عمران کو اقتدار ملتے ہی زراعت کا شعبہ تباہی کے دہانے پر پہنچ گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس سے زیادہ شرم کا اور کیا مقام ہے کہ زرعی ملک اپنی ضروریات کیلئے بیرون ملک سے درآمد کررہا ہے۔
پی پی چیئرمین نے مزید کہا کہ عمران خان نے 65 ارب روپوں کے بجٹ کے ساتھ زرعی ایمرجنسی نافذ کی تھی، جس پر کہیں عملدرآمد نظر نہیں آیا۔
اُن کا کہنا تھا کہ عمران خان نے زراعت دشمن پالیسیاں تبدیل نہیں کیں تو حکومت کیخلاف احتجاج میں کسان ہمارا ہر اول دستہ ہوں گے۔
بلاول بھٹو زرداری نے یہ بھی کہا کہ گندم، چینی اور کپاس کا بیرون ملک سے بیک وقت درآمد ہونا پاکستانی تاریخ کا افسوس ناک واقعہ ہے۔