• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کس قانون کے تحت ٹی ایل پی کو کالعدم قرار دیا گیا؟ راجا پرویز اشرف


پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق وزیراعظم راجا پرویز اشرف نے پاکستان تحریک لیبک (ٹی ایل پی) کو کالعدم قرار دینے سے متعلق سوال اٹھادیا۔

اسمبلی اجلا س کے بعد میڈیا سے گفتگو میں راجا پرویز اشرف نے استفسار کیا کہ بتایا جائے کس قانون کے تحت ٹی ایل پی کو کالعدم قرار دیا گیا؟

انہوں نے کہا کہ آج قومی اسمبلی کے اجلاس میں ہم یہ جاننا چاہتے تھے کہ حکومت نے ٹی ایل پی سے کیا معاہدہ کیا تھا۔


پی پی رہنما نے مزید سوال اٹھایا کہ پہلے ٹی ایل پی سے جو معاہدہ ہوا، اس پر حکومت کی جانب سے عمل درآمد کیو ں نہیں کیا گیا؟

تازہ ترین