حیدر آباد(جنگ نیوز) آئی پی ایل کے 27 ویں میچ میں سن رائزرز حیدرآباد نے رائل چیلنجرز بنگلور کو 15 رنز سے شکست دےدی۔حیدر آباد نے پہلے کھیلتے ہوئے 5 وکٹوں کے نقصان پر مقررہ 20 اوورز میں 194 رنز بنائے۔ ڈیوڈ وارنر 92 اور کین ولیمسن 50 رنز بناکر نمایاں رہے۔جواب میں رائل چیلنجرز کی ٹیم 6 وکٹوں پر 179 رنز بناسکی۔کوہلی 14، ڈی ویلیئرز 47 اور شین واٹسن 2 رنز بناسکے۔