معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب ڈاکٹر فردود عاشق اعوان نے کہا ہے کہ ضلع سیالکوٹ میں آج تمام تعلیمی ادارے کھلیں گے۔
فردود عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ نئے ڈیٹا کے مطابق سیالکوٹ میں کورونا کیسزکی شرح تین فیصد پر آگئی ہے۔
سیالکوٹ میں کورونا ویکسی نیشن سینٹر کے دورے پر فردوس عاشق اعوان نے شہریوں کی ویکسی نیشن بھی کی۔
دوسری جانب علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے ملک بھر میں امتحانات ملتوی کر دیئے ہیں۔ امتحانات کے نئے شیڈول کا اعلان عید الفطر کی چھٹیوں کے بعد کیا جائے گا۔
علاوہ ازیں وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ آج سے اے لیول کے امتحانات شروع ہورہےہیں۔