• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راکھی ساونت کی پی پی ای کٹ پہن کر سبزی کی خریداری

بھارت کی متنازع اداکارہ راکھی ساونت کورونا سے بچاؤ کا حفاظتی لباس (پی پی ای کِٹ) پہن کر سبزی خریدنے بازار پہنچ گئیں۔

راکھی ساونت نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے جس میں وہ سبزی فروش سے سبزی کی قیمت پر بھاؤ تاؤ کررہی ہیں اور کہہ رہی ہیں کہ تم لوگ ہم غریبوں کو لاک ڈاؤن میں بہت مہنگی سبزی فروخت کرتے ہو، سبزی مہنگی مت دینا مجھے ورنہ اچھا نہیں ہوگا۔

دوران گفتگو راکھی ساونت نے بار بار فیس ماسک بھی ہٹایا اور سبزی والوں سے کہا کہ وہ ماسک پہنیں تاکہ وہ خود ماسک ہٹاسکیں۔


سبزی خریدنے کے بعد راکھی نے خوشی سے بتایا کہ دیکھو میں نے اتنی ساری سبزی 300 روپے میں خریدی ہے تاہم کیش نہ ہونے کے باعث انہوں نے کہا کہ وہ کل پیسے دے دیں گی۔

ویڈیو پوسٹ ہونے کے بعد صارفین کی جانب سے راکھی ساونت پر تنقید کا سلسلہ شروع ہوگیا، کسی نے انہیں پی پی ای کٹ پہننے پر تنقید کا نشانہ بنایا تو کسی نے کہا کہ وہ غریب سبزی والوں سے موجودہ صورت حال میں بھی بھاؤ تاؤ کررہی ہیں۔

بعض صارفین نے بار بار ماسک ہٹانے پر بھی راکھی ساونت کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

تازہ ترین