• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مانچسٹر سٹی نے مسلسل چوتھی بار لیگ کپ کا ٹائٹل جیت لیا

مانچسٹر سٹی نے مسلسل چوتھی بار لیگ کپ کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔

مانچسٹر سٹی نے فیصلہ کن معرکہ میںٹوٹنہم ہاٹسپر کو سخت مقابلے کے بعد 0-1 سے شکست دی۔

لیگ کپ کے 61 ویں ایڈیشن کا فائنل ویمبلے اسٹیڈیم لندن میں کھیلا گیا جس میں مانچسٹر سٹی نے چوتھی بار ٹائٹل کا کامیاب دفاع کرتے ہوئےٹوٹنہم ہاٹسپرکو صفر کے مقابلے میں ایک گول سے شکست دے دی۔

پہلے ہاف میں کوئی بھی ٹیم گول سکور نہ کر سکی تاہم دوسرے ہاف کے 37 ویں منٹ میں الفانسو لیپورٹ نے گول کر کے مانچسٹر سٹی کو برتری دلا دی جو میچ کے اختتام تک قائم رہی۔

واضح رہے کہ یہ مانچسٹر سٹی کا مسلسل چوتھا اور مجموعی طور پر آٹھواں لیگ کپ ٹائٹل ہے۔

تازہ ترین