• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معروف اداکارہ و تمغہ امتیاز مہوش حیات نے کہا ہے کہ وہ بھارت میں کورونا وائرس کی خطرناک صورتحال دیکھ کر پریشان ہوگئی ہیں۔

مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے پیغام میں مہوش حیات نے لکھا کہ ’جس طرح کورونا وائرس ہمارے پڑوسی ملک بھارت پر اثر انداز ہوا ہے، میں واقعی پریشان ہوگئی ہے۔‘

مہوش حیات نے بھارتیوں سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ ’ہم پاکستانی دُعا کرتے ہیں کہ ہمارے پڑوسی بہت جلد اس صورتحال سے باہر نکلیں۔‘

اداکارہ نے لکھا کہ ’ہم بھارت کو ہر قسم کی ممکن مدد فراہم کرنے کے لیے تیار ہیں۔‘

اُنہوں نے پاکستانی عوام سے اپیل کرتے ہوئے لکھا کہ ’میں اپنے لوگوں سے گزارش کرتی ہوں کہ براہِ کرم! احتیاط برتیں اور یہ تسلیم کرلیں کہ کورونا وائرس ابھی ختم نہیں ہوا ہے۔‘

واضح رہے کہ بھارت کی اس مشکل گھڑی میں پاکستان کے وزیراعظم عمران خان سمیت سیاسی و شوبز شخصیات کی جانب سے اظہارِ یکجہتی کیا جارہا ہے۔

بھارت میں کورونا وائرس کی خطرناک لہر کے آگے ملک کا صحت کا نظام ناکام ہوگیا، اسپتالوں میں کورونا مریضوں کے لیے جگہ کم پڑ گئی، لوگ آکسیجن کی عدم فراہمی پر جان سے جانے لگے۔

کیسز بڑھنے پر اسپتالوں کے باہر مریضوں کی لائن لگ گئی، اسپتالوں میں آکسیجن کم پڑ گئی، میتوں کی آخری رسومات کی ادائیگی کے لیے بھی جگہ کم پڑنے لگی۔

تازہ ترین