لیہ میں زہریلی مٹھائی کھانے والا ایک شخص لاہور کے جناح اسپتال میں دم توڑ گیا جس کے بعد زہریلی مٹھائی کھانے سے ہلاکتوں کی 32 ہوگئی ہے۔
اسپتال ذرائع کے مطابق لیہ میں زہریلی مٹھائی کھانے والا 35 سالہ اشرف جناح اسپتال میں زیر علاج تھا اور ڈاکٹرز اسکا علاج کررہے تھے مگر وہ جانبر نہ سکا جس کے بعد لیہ کی زہریلی مٹھائی کھانے سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد اب 32 ہوگئی ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر لیہ میں زہریلی مٹھائی کھانے والے 15 افراد کو نشتر اسپتال ملتان سے لاہور کے جناح اسپتال منتقل کیا گیا تھا ۔