• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دنیا: کورونا وائرس سے اموات 31 لاکھ 35 ہزار سے متجاوز

دنیا کا کوئی خطہ کورونا وائرس کی موذی وباء سے محفوظ نہیں، اس کی تیسری لہر کے دوران مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 14 کروڑ 85 لاکھ 45 ہزار 193 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے اموات 31 لاکھ 35 ہزار 707 ہو گئیں۔

کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 1 کروڑ 91 لاکھ 68 ہزار 627 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 1 لاکھ 11 ہزار 247 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 12 کروڑ 62 لاکھ 40 ہزار 859 کورونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات کے اعتبار سے 10 سرِ فہرست ممالک میں 33 کروڑ سے زائد آبادی کا حامل امریکا تا حال پہلے نمبر پر ہے جہاں اس وائرس سے اب تک 5 لاکھ 86 ہزار 611 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 3 کروڑ 28 لاکھ 75 ہزار 45 ہو چکی ہے۔

کورونا وائرس کے امریکا میں 68 لاکھ 12 ہزار 645 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 9 ہزار 884 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 2 کروڑ 54 لاکھ 75 ہزار 789 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔

1 ارب سے زائد آبادی والا ملک بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ایک بار پھر دوسرے نمبر پر آ گیا ہے، جہاں اس وائرس سے 1 لاکھ 97 ہزار 894 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس سے متاثرہ 1 کروڑ 76 لاکھ 36 ہزار 307 مریض سامنے آ چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی اس فہرست میں برازیل پھر تیسرے نمبر پر آ گیا ہے تاہم یہ اموات کے حوالے سے فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے، جہاں اس جان لیوا وائرس سے 3 لاکھ 92 ہزار 204 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس کے متاثرہ مریضوں کی تعداد 1 کروڑ 43 لاکھ 70 ہزار 456 ہو گئی۔

فرانس میں کورونا وائرس کی وباء سے مجموعی اموات 1 لاکھ 3 ہزار 256 ہو چکی ہیں، جہاں اس کے اب تک کل کیسز 55 لاکھ 3 ہزار 996 رپورٹ ہوئے ہیں۔

کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 1 لاکھ 8 ہزار 980 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 47 لاکھ 79 ہزار 425 ہو چکی ہے۔

ترکی میں کورونا وائرس سے اموات 38 ہزار 711 تک جا پہنچی ہیں جبکہ کورونا وائرس کے کیسز 46 لاکھ 67 ہزار 281 ہو چکے ہیں۔

برطانیہ میں کورونا وائرس کے باعث اموات کی تعداد 1 لاکھ 27 ہزار 434 ہو گئی جبکہ کیسز کی تعداد 44 لاکھ 6 ہزار 946 ہو چکی ہے۔

اٹلی میں کورونا وائرس سے کُل اموات کی تعداد 1 لاکھ 19 ہزار 539 ہو گئی جبکہ اس کے کل کیسز 39 لاکھ 71 ہزار 114 ہو گئے۔

اسپین میں کورونا وائرس کی وباء سے اموات 77 ہزار 738 ہو گئیں جبکہ اب تک اس کے 34 لاکھ 88 ہزار 469 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں۔

جرمنی اس فہرست میں 10 ویں نمبر پر ہے جہاں کورونا وائرس 82 ہزار 344 زندگیاں نگِل چکا ہے، جبکہ اب تک اس موذی وباء کے 33 لاکھ 7 ہزار 769 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔


سعودی عرب اسی فہرست میں 42 ویں نمبر پر پہنچ چکا ہے جہاں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 6 ہزار 913 رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ مملکت میں اس کے مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 13 ہزار 174 تک جا پہنچی ہے۔

1 ارب 43 کروڑ سے زائد آبادی والے ملک چین میں کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آیا تھا، چین اس فہرست میں 95 نمبر پر پہنچ چکا ہے، جہاں کورونا مریضوں کی تعداد 90 ہزار 610 ہو چکی ہے جبکہ کُل ہلاکتوں کی تعداد 4 ہزار 636 پر رکی ہوئی ہے۔

کورونا وائرس کی جاری تیسری لہر کے دوران پاکستان بھر میں مریضوں اور اموات میں تیزی سے اضافہ جاری ہے، کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں پاکستان 31 ویں نمبر پر ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 4 ہزار 487 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 142 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، 5 ہزار 770 مریض شفایاب ہو گئے، جبکہ مثبت کیسز آنے کی شرح 10 فیصد سے زائد ہو گئی۔

ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 17 ہزار 329 ہو گئی ہے، جبکہ کُل مریضوں کی تعداد 8 لاکھ 4 ہزار 939 ہو چکی ہے۔

24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مزید 43 ہزار 981 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کُل 1 کروڑ 16 لاکھ 32 ہزار 913 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔

ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے کُل 87 ہزار 794 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 5 ہزار 75 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 6 لاکھ 99 ہزار 816 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔

تازہ ترین