• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کابینہ میں کورونا سے پیدا صورتحال پر تفصیلی بات چیت ہوئی، شیخ رشید

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ کابینہ میں کورونا وائرس کی صورتحال پر تفصیلی بات ہوئی ہے، ہم سب ایک ہوکر وبا کا مقابلہ کریں گے۔

کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں شیخ رشید نے کہا کہ کورونا ضوابط (ایس او پیز) پر فوج کی مدد سے عمل درآمد کے لیے حاصل کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مشکل وقت میں پاک فوج ہمیشہ قوم کے ساتھ کھڑی رہی، وفاقی کابینہ میں کورونا کی صورتحال پر تفصیلی بات ہوئی۔


وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ تمام صوبے اور ادارے مل کر کورونا کی وبائی صورتحال کا مقابلہ کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ کورونا کی صورتحال پر کابینہ کو اعتماد میں لیا گیا، وفاقی کابینہ میں آکسیجن اور کورونا ویکسین پر بھی غور کیا گیا۔

شیخ رشید نے یہ بھی کہا کہ اجلاس میں قومی ایئرلائن اور توانائی سے متعلق امور پر بھی بات چیت کی گئی جبکہ عیدالفطر کی چھٹیوں کے بارے میں ابھی حتمی فیصلہ نہیں ہوا۔

تازہ ترین