مشیرِ احتساب و داخلہ شہزاد اکبر نے سابق ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن کے انٹرویو کو بے بنیاد اور بکواس قرار دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بشیر میمن کو قاضی فائز عیسیٰ کے معاملے پر وزیر اعظم یا ان سے ملاقات کے لیے کبھی نہیں بلوایا گیا۔ نہ ہی اس موضوع پر بشیر میمن سے وزیر قانون یا اُن کی کوئی ملاقات ہوئی۔
شہزاد اکبر کا مزید کہنا تھا کہ بشیر میمن سے کبھی کسی خاص شخص کے خلاف کوئی کیس شروع کرنے کا نہیں کہا گیا۔ ایف آئی اے کو وفاقی کابینہ کی طرف سے بغاوت کا صرف ایک کیس ریفر کیا گیا تھا۔
مشیرِ احتساب و داخلہ نے کہا کہ قانونی کارروائی کے لیے اپنے وکلا کو ہدایت کردی ہے۔