وزیر قانون فروغ نسیم نے سابق ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن کے الزامات بے بنیاد قرار دے کر مسترد کر دیئے۔
فروغ نسیم نے کہا ہے کہ بشیر میمن سے قاضی فائز عیسیٰ سے متعلق کبھی کوئی بات نہیں کی۔ اعظم خان، شہزاد اکبر اور بشیر میمن کبھی ایک ساتھ میرے دفتر نہیں آئے۔
انہوں نے کہا کہ اعظم خان ایک مرتبہ قانونی اصلاحات پر بات کے لیے میرے آفس آئے تھے۔
وزیر قانون کا یہ بھی کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان، اعظم خان یا شہزاد اکبر نے مجھے کبھی نہیں بتایا کہ انہوں نے بشیر میمن سے جسٹس عیسیٰ سے متعلق بات کی ہے۔
واضح رہے کہ جیونیوز کے پروگرام آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے سابق ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن نے کہا تھا کہ مجھے کہا گیا جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف انکوائری کریں، ہم فروغ نسیم کے آفس گئے، وزیر قانون بھی کنوینس تھے کہ انکوائری ہونی چاہیے، میں نے بہت سمجھانے کی کوشش کی کہ ہمارے ٹی او آرز میں یہ نہیں آتا۔