• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہزاد اکبر کا رول نہیں رہا،اب کیس علی ظفر دیکھیں گے،راجہ ریاض

شہزاد اکبر کا رول نہیں رہا،اب کیس علی ظفر دیکھیں گے،راجہ ریاض 


کراچی (ٹی وی رپورٹ)جہانگیر ترین گروپ کے ایم این اے، راجہ ریاض نے ایک انٹرویو میں کہاہے کہ ہم نے معاملے کی تحقیقات کے لئے کمیشن بنانے کا بھی مطالبہ کیا،کیس میں شہزاد اکبر کا رول نہیں رہا۔اب اس کیس کو براہ راست بیرسٹر علی ظفر دیکھیں گے اور ہوسکتا ہے فواد چوہدری ان کے ساتھ شامل ہوجائیں، وزیراعظم عمران خان کو ملاقات میں ہم نے کوئی خط نہیں دیا۔ایک بریف تھا جس میں ہم نے ملاقات کے لئے پوائنٹس لکھے تھے۔وہ بریف کسی دوست نے میڈیا کو دیا اور اس کو خط بنا دیا گیا۔وہ خط نہیں ہے اگر اس کو پڑھیں تو اس میں وزیراعظم کو مخاطب نہیں کیا گیا۔ہم ملاقات کے لئے گئے وزیراعظم تشریف لائے سب سے پہلی بات کہ وزیراعظم عمران خان کا موڈ اچھا تھا اچھے ماحول میں ملاقات ہوئی۔ملاقات میں گورنر پنجاب اور فواد چوہدری بھی موجود تھے۔گورنرنے بتایا کہ یہ لوگ آئے ہیں اور ملاقات کریں گے ۔ میرا انہوں نے بتایا کہ یہ با ت کریں گے۔ میں نے بات شروع کی میں نے انہیں گوش گزار کیا کہ ہم آپ کے سپاہی ہیں آپ کے ساتھی ہیں ۔ آپ ہمارے وزیراعظم بھی ہیں کپتان بھی ہیں۔ وزیراعظم کو کہا کہ پارٹی کے سینئر رہنما کے ساتھ نا انصافی ہورہی ہے ۔

تازہ ترین