• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صوابی، کرکٹ میں تکرار پر کھلاڑی کو قتل کردیا گیا

صوابی(نمائندہ جنگ)موضع باچائی میں کرکٹ کے نوجوان کھلاڑی فہد حسین کو کرکٹ کھیلنے کے دوران زبانی تکرار پر اندھا دھند فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا۔ حاجی حسین سکنہ سید رسان بانڈہ باچائی نے تھانہ کالو خان میں ایف آئی آر درج کراتے ہوئے بتایا کہ وہ اپنے سترہ سالہ بیٹے فہد حسین اور چچا زاد جہاد علی کے ہمراہ موٹر سائیکل پر ترکئی آئے تھے جہاں مسجد شیخان باچائی میں نماز عصر پڑھنے کے بعد موٹر سائیکل پر سوار ہو نے کے لئے آرہے تھے اس دوران حمزہ اور احتشام نے مسلح آکر ہم پر فائرنگ شروع کی جس کے نتیجے میں ان کا سترہ سالہ بیٹا فہد حسین گولی لگنے سے جاں بحق ہو گیا جب کہ وہ اور چچا زاد بھائی بال بال بچ گئے وجہ عناد یوں بیان کی ہے کہ کچھ یوم قبل کرکٹ کھیل میں مقتول فہد حسین اور ملزمان کے مابین زبانی تکرار ہوئی تھی کالو خان پولیس نے مقتول کے باپ کی رپورٹ پر مبینہ ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔بتایا گیا ہے کہ مقتول فہد حسین کرکٹ کا بہترین کھلاڑی تھا۔ میر علی کرکٹ گراؤنڈ پر ایک میچ کھیلنے کے بعد وقوعہ کی رات دوسرا میچ تھا ان کی قتل پر علاقے کے لوگوں نے گہر ے رنج وغم اور صدمے کااظہار کیا۔اور کہا کہ وہ ایک خوش اخلاق نوجوان سے محروم ہو گئے ہیں۔

تازہ ترین