• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شفقت محمود کی بیٹی بھی والد پر بننے والے میمز سے محظوظ

انڈسٹری کی نامور اداکارہ اور وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی بیٹی تارہ محمود بھی امتحانات کی منسوخی کے بعد طلبہ کی جانب سے شفقت محمود پر بنائے جانے والے میمز سے لطف اندوز ہورہی ہیں۔

تارہ محمود نے سوشل میڈیا پر زیرگردش کچھ بہترین میمز اپنی انسٹاگرام اسٹوری کی زینت بنائے ہیں۔

تارہ محمود کی جانب سے شیئر کردہ ایک میم میں سوشل میڈیا صارف نے شفقت محمود کی محبت میں گانا ہی بنا ڈالا، گانے کے بول ’میرے شفقت محمود، گُڈ ہوگیا موڈ، تُو نے چھٹیاں کروائیں مزا آگیا۔‘

طلبہ کی جانب سے والد کو ملنے والی ایسی شاندار محبت سے تارہ محمود خود بھی خوب محظوظ ہورہی ہیں۔


شفقت محمود کے ٹوئٹ کے جواب میں ایک صارف نے کہا کہ ’ہم تارہ آنٹی کے سارے ڈرامے دیکھیں گے بس کسی طرح امتحانات منسوخ کروائیں۔‘

آج کل مشہور ہوتے ڈرامے ’چپکے چپکے‘ میں تارہ محمود کے ساتھ ساتھی اداکار نے انہیں اس میم میں ٹیگ کرتے ہوئے کہا کہ آپ پلیز ان کی سُن لیں ہم مزید مشہور ہوجائیں گے۔‘

جس پر انہوں نے ہنسنے والی ایموجی کے ذریعے ردعمل دیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز  وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے 15 جون تک ہر قسم کے امتحانات ملتوی کرنے کا اعلان کردیا  ہے۔

شفقت محمود نے مزید کہا کہ ملک میں 15جون تک کوئی امتحان نہیں ہوگا، میٹرک اور انٹر کے امتحانات بھی 15 جون سے ہوں گے۔

تازہ ترین