• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیمل خاور کی ’افطار کا انتظار‘ کرتے سیلفی مقبول

سابقہ اداکارہ اور حمزہ علی عباسی کی اہلیہ نیمل خاور کی افطار سے پہلے افطاری کا بےصبری سے انتظار کرتے سیلفی مقبول ہورہی ہے۔


انہوں نے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر ایک پریشان حال سیلفی شیئر کی جس کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ ’افطار کا انتظار‘


نیمل کے مداحوں کی بڑی تعداد اس سیلفی پر کمنٹ کرتے ہوئے اپنی پسندیدگی کا اظہار کررہی ہے۔

ایک صارف نے نیمل کی تصویر پر کمنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ یہاں ہم بھی افطار کے بے چینی سے منتظر ہیں۔

واضح رہے کہ حمزہ اور نیمل 25 اگست 2019 کو اسلام آباد میں منعقد کی گئی ایک سادہ سی تقریب میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔

تازہ ترین