• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سوال:۔ سگریٹ نوشی سے کیا وضو ختم ہوجاتا ہے؟

جواب: سگریٹ نوشی سے وضو تو ختم نہیں ہوتا لیکن اس کی وجہ سے فرشتے اس شخص سے دور بھاگ جاتے ہیں۔ 

ہمارے پیارے نبی حضورﷺ کا ارشاد مبارک ہے کہ ’لہسن، پیاز کھا کر کوئی مسجد میں نہ آئے کہ اس کی بو فرشتوں کو ناگوار محسوس ہوتی ہے،‘ جبکہ سگریٹ نوشی کی وجہ سے اس شخص کے منہ سے لہسن اور پیاز کی بو سے کہیں زیادہ ناگوار بو آتی ہے۔

اس لیے اس شخص کے پاس سے بھی فرشتے دور بھاگتے ہیں، پھر یہ کہ یہ سگریٹ نوشی فضول خرچی بھی ہے۔ 

اس طرح آدمی اللّٰہ تعالیٰ کی نعمت کی ناقدری اور ناشکری کا بھی ارتکاب کرتا ہے اور اس سگریٹ نوشی کے ذریعے آدمی پیسے خرچ کر کے بیماری مول لیتا ہے، خود بھی بیمار ہوتا ہے اور اپنے آس پاس کے لوگوں کو بھی بیمار کرتا ہے۔

اس لیے ہر شخص کو سگریٹ نوشی سے اجتناب کرناچاہیے۔

کتاب و سنت کی روشنی میں مزید مسائل کے حل جاننے کے لیے وزٹ کریں:

https://ramadan.geo.tv/category/islamic-question-answers

تازہ ترین