• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہرارے ٹیسٹ، زمبابوے کا پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ


زمبابوے نے پاکستان کے خلاف ہرارے اسپورٹس کلب میں کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میچ میں ٹاس جیت کربیٹنگ کا فیصلہ کیا، پاکستان کے خلاف زمبابوے کی پانچویں وکٹ 89 کے مجموعی اسکور پر گر گئی۔

زمبابوے کے ملٹن شومبا 27 رنز، برینڈن ٹیلر 5 رنز، پرنس میسورے 11 رنز، کیون کیسوزا صفر، تریسائی موساکانڈا 14 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

پاکستان کی جانب سے حسن علی 2 ، شاہین شاہ آفریدی اور نعمان علی ایک ایک وکٹ حاصل کرسکے۔

 کپتان قومی کرکٹ ٹیم بابر اعظم نے کہا کہ ٹاس جیت کر ہم بھی بیٹنگ کرتے، وکٹ بیٹنگ کے لیے اچھی ہے، ساجد خان ٹیسٹ کرکٹ میں ڈیبیو کر رہے ہیں۔

کپتان زمبابوے کرکٹ ٹیم نے کہا کہ وکٹ بیٹنگ کے لیے اچھی لگ رہی ہے۔

پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کے پلئینگ الیون میں  عابد علی ، عمران بٹ ، اظہرعلی ، بابراعظم اور فواد عالم ، محمد رضوان ، فہیم اشرف ، حسن علی ، شاہین آفریدی اور نعمان علی اور ساجد خان بھی شامل ہیں۔

 پاکستان اور زمبابوے کے درمیان اب تک17ٹیسٹ ہوئے ہیں۔2013 میں زمبابوے میں ہی مدمقابل آئی تھیں۔ دونوں ٹیموں کے مابین یہ سیریز 1-1 سے برابر رہی تھی۔

دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا ٹیسٹ میچ 7 مئی کو شیڈول ہے، واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستان نے زمبابوے کو تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز میں دو ایک سے شکست دی تھی۔

تازہ ترین