• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیپلز پارٹی پی ڈی ایم میں واپس آناچاہتی ہے، فضل الرحمان

Unmute
Current Time 0:00
/
Duration Time 0:00
Loaded: 0%
Progress: 0%
Stream TypeLIVE
Remaining Time -0:00
 


پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ ( پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے دعویٰ کیا ہے کہ پیپلز پارٹی پی ڈی ایم میں واپسی کی خواہش مند ہے، اتحاد برقرار ہے، عید کے بعد سربراہی اجلاس بلایا جائے گا۔

مولانا فضل الرحمان نے اپنے بیان میں کہا کہ پی ڈی ایم میں اب ن لیگ کی قیادت شہباز شریف کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور اے این پی کے استعفے منظور نہیں کیے، دونوں جماعتوں کے لیے اتحاد میں شمولیت میں کوئی رکاوٹ نہیں۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اگر پیپلز پارٹی موقف تسلیم کرلے تو سینیٹ میں ان کے اپوزیشن لیڈر کو تسلیم کرسکتے ہیں، جو وضاحت طلب کی تھی وہ دے دیں تو معاملات آگے چل پڑیں گے۔

تازہ ترین