• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جرمنی کے ساتھ دو طرفہ تجارت کے امکانات موجود ہیں، شاہ محمود قریشی، کورونا کیخلاف باہمی تعاون پر پاک جرمن اتفاق

اسلام آباد(ایجنسیاں)پاکستان اور جرمنی نے کورونا وباءکی روک تھام کیلئے باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیاہے جبکہ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ جرمنی کے ساتھ ہماری دو طرفہ تجارت کے حجم میں اضافے کے امکانات موجود ہیں۔ جمعرات کی یہاں جرمن ہم منصب ہائیکو ماس سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتےہوئے وزیر خارجہ نے کہا کہ میں نے جرمن وزیر کو کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے حوالے سے بریف کیا۔ہم نے دو طرفہ اقتصادی تعاون میں اضافے کے مختلف پہلوؤں پر غور و خوض کیاجبکہ افغانستان سے افواج کے انخلا اور امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا،میں نے پاکستان کا نکتہ نظر جرمن وزیر خارجہ کے سامنے رکھا اور انہیں بتایا کہ ابھی بھی دوحہ میں قیام امن کیلئے کوششیں جاری ہیں ۔ہماری تو یہی خواہش ہے کہ افغان آپس میں مل بیٹھ کر معاملات کو طے کریں۔

تازہ ترین