اسلام آباد(نمائندہ جنگ)عدالت عظمیٰ نے دیامیر بھاشا ڈیم کی تعمیر کیلئے استعمال ہونیوالے سیمنٹ کے حصول کیلئے ضلع ہری پور کے علاقے میں سرکاری سطح پرسیمنٹ فیکٹری بنانے کیلئے اراضی ایکوائر کرنے سے متعلق مقامی زمینداروں اور صوبائی حکومت کے مابین اٹھنے والے تنازع میں پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف دائر صوبائی حکومت کی اپیل کی سماعت کے دوران وفاقی اورخیبر پختونخوا حکومتوں سے جواب طلب کر لیا ہے ،جسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں جسٹس یحیٰ آفرید ی پر مشتمل دو رکنی بنچ نے سماعت کی تو اپیل گزار صوبائی حکومت کے لاء افسر نے موقف اپنایا کہ دیا میر بھاشا ڈیم کی تعمیر کیلئے سیمنٹ فیکٹری لگائی جا رہی ہے جس کیلئے اراضی حاصل کی گئی ہے ، سیمنٹ فیکٹری کے قیام کی فزییلٹی رپورٹ ایف ڈبلیو او نے تیار کی ہے لیکن یہ بات درست نہیں کہ فیکٹری کیلئے زمین ایف ڈبلیو او نے خود حاصل کی ہے۔